• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسمبلیوں میں آنے کیلئے مہاجر کارڈاستعمال کیا جاتاہے۔مصطفیٰ کمال

اسمبلیوں میں آنے کیلئے مہاجر کارڈاستعمال کیا جاتاہے۔مصطفیٰ کمال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا کہنا کہ ہے حکمرانوں کی جانب سے اسمبلیوں میں آنے اور ملک کے بڑے شہروں کے میئر بننے کے لیے مہاجر کارڈ استعمال کیا جاتا ہے لیکن ان ہی کے علاقوں میں فلاح و بہبود کے کام نہیں ہوتے۔کوئٹہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک مہاجر میئر اپنے بزرگ کی پینشن کا 12 لاکھ روپے کا چیک کلیئر کرنے کے لیے اس سے 6 لاکھ روپے رشوت وصول کرتا ہے اور اسی مقصد کے لیے ایسے حکمرانوں کو ’مہاجروں‘ کا نام چاہیے ہوتا ہے۔پی ایس پی سربراہ نے سوال کیا کہ کیا تمہارے لیے یہ بہتر نہیں کہ مصطفیٰ کمال پختونوں اور بلوچوں میں بیٹھ کر نسلی امتیاز سے نہیں بلکہ ایک پاکستانی کے طور پر پہچانے جائیں۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کے ایک مخصوص علاقے میں بیٹھ کر مہاجر مہاجر کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے آپ سے دیگر قوموں کو دور کردیا ہے۔انہوں نے کہا میں نے خون اور لاشوں کی سیاست نہیں کرنی، نہ ہی ماؤں سے ان کے بیٹوں کے بچھڑجانے پر ان کی بد دعائیں لینا چاہتا ہوں۔سابق ناظمِ کراچی نے کہا کہ آؤ دیکھو مجھے ان پختونوں اور بلوچوں کے درمیان کتنی عزت مل رہی ہے۔سابق میئر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے حکمرانوں کے ہاتھوں معاشرے پر ظلم ہورہا ہے اور ملک دشمن عناصر بھائی کو بھائی سے لڑا رہے ہیں، ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جہاں سب کو انصاف ملے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے صدر مصطفیٰ کمال نے رواں ماہ 8 نومبر کو مشترکہ پریس کانفرنس میں سیاسی اتحاد کا اعلان کیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply