• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانے پر 18 ہزار روپے کا انعام پائیں

کورونا کی بوسٹر ڈوز لگوانے پر 18 ہزار روپے کا انعام پائیں

امریکا میں کورونا کی نئی وسم کو کنٹرول کرنے کی تیاری تیز، امریکا میں کورونا کے خلاف بوسٹر ڈوز لگوانے پر اب انعام بھی دیے جائیں گے۔

نیویارک کے میئر نے اعلان کیا ہے کہ نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو100ڈالر یعنی 18 ہزار روپے کے قریب رقم دی جائے گی ۔میئر کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے جب آپ بوسٹر ڈوز کے ذریعے خود کو اور اپنی فیملی کو محفوظ کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ یہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، اس لیے یہ اقدام کیے جا رہے ہیں۔

جولائی میں بھی نیو یارک سٹی نے پہلی شاٹ لگوانے والوں کو 100 ڈالرز ادا کیے تھے۔ ڈیٹا کے مطابق نیویار سٹی میں 17 دسمبر کے ہفتے میں کورونا کی شرح گزشتہ ہفتوں سے 8 فیصد بڑھ کر دگنی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کی وجہ سے ایک ہفتے میں 93 سو افراد میں کورونا کی تشخیص کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب سی ڈی سی ڈیٹا کے مطابق امریکا میں 61.1 فیصد لوگوں نے مکمل ویکسی نیشن کرا لی ہے، جبکہ 62.2ملین لوگوں نے بوسٹر ڈوز لگوا لی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply