• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں متعدد اہداف پر بڑے حملے، دھماکے کی آواز سنی گئی

سعودی عرب میں متعدد اہداف پر بڑے حملے، دھماکے کی آواز سنی گئی

یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی اتحاد کے حملوں کا جواب سعودی عرب کے اندر ایک بار پھر ڈرون اور میزائلوں سے دیا۔

یمنی ذرائع نے بتایا کہ جنوبی سعودی عرب کے جیزان اور خمیس مشیت علاقوں میں یمنی فوج کی کارروائیوں کے دوران متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

رپورٹ موصول ہونے تک جیزان ایئرپورٹ سے پروازیں معطل کردی گئیں۔

حالیہ مہینوں میں یمنی فوج اور رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے خمیس مشیت میں کنگ خالد ایئربیس اور جیزان اور ابھا میں اسی طرح کے فضائی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے بارہا نشانہ بنایا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یمن پر حملہ کرنے والے لڑاکا طیارے ان دونوں ہوائی اڈوں اور کنگ خالد ایئربیس سے ایندھن بھرتے اور ٹیک آف کرتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply