• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پختونخوا بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج: تحریک انصاف نے 11 نشستیں حاصل کرلیں

پختونخوا بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج: تحریک انصاف نے 11 نشستیں حاصل کرلیں

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا  کے 17 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے، انتخابات میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا  کے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔چیئرمین تحصیل کی 27 اور میئر کی 2 نشستوں کا غیر سرکاری نتیجہ آگیا، تحریک انصاف نے اب تک 11 اور جمعیت علمائے اسلام نے 6 چیئرمین کی نشستیں جیت لیں۔

5 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے، عوامی نیشنل پارٹی نے 3 اور مسلم لیگ ن نے 2 نشستیں حاصل کرلیں۔

میئرکی نشست

پشاور کے میئر کی نشست کے لیے 139 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار زبیر علی 12 ہزار 551 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار رضوان بنگش 11 ہزار 534 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

کوہاٹ

کوہاٹ کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے قاری شیر زمان 33 ہزار 991 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوار شفیع جان 25 ہزار 561 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

مردان

مردان کے میئر کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار حمایت اللہ 56 ہزار 458 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار امانت شاہ 49 ہزار 938 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

چیئرمین کی نشست
ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار محمد احسان 8 ہزار 21 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے صائم امتیاز 6 ہزار 278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع صوابی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے عطا اللہ 29 ہزار 363 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے اکمل خان 21 ہزار 50 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غیور علی 27 ہزار 530 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار اشفاق احمد 27 ہزار 268 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع بونیر کی تحصیل چغر زئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار شریف خان 8 ہزار 608 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزاد امیدوار اقبال خان 4 ہزار 542 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ضلع ہری پور کی تحصیل خان پور میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ہارون 32 ہزار 361 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف کے امیدوار راجہ شہاب 26 ہزار 296 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

مہمند کی تحصیل بائیزئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مولانا بسم اللہ 4 ہزار 788 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار ملک زاہد 4 ہزار 210 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ہنگو کی تحصیل تھل میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مفتی عمران 14 ہزار 233 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار 5 ہزار 808 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بونیر کی تحصیل گاگرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے سالار جہان باچا 11 ہزار 900 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے رشید احمد 7 ہزار 72 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

بونیر کی تحصیل گدیزئی میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے شیر عالم 11 ہزار 200 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے شاہجہاں 6 ہزار 900ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

تحصیل ہنگو میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق آزاد امیدوار عامر غنی 16 ہزار 535 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے محمد قاسم 10 ہزار 350 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ضلع بونیر کی تحصیل ڈگر میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے روزی خان 8 ہزار 540 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے عارف اللہ 7 ہزار 800 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

ڈیرہ اسمعٰیل خان کی تحصیل پرووا میں چیئرمین کی نشست کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز کے مکمل غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار فخر اللہ 21 ہزار 400 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امتیاز بلوچ 18 ہزار 200 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

پشاور کی تحصیل پشتہ خرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے76 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار محمد ہارون 6 ہزار 86 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار عبد الجبار 5 ہزار 936 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

تحصیل نوشہرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے 74 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے امیدواراسحٰق خٹک 12 ہزار 533 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام ف کے امیدوار مفتی حاکم علی 10 ہزار 614 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

نوشہرہ کی تحصیل جہانگیرہ میں چیئرمین کی نشست کے لیے51 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے کامران رازق 9 ہزار 837 ووٹ لے کر آگے جبکہ عوام نیشنل پارٹی کے امیدوار سکندر مسعود 9 ہزار 376 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

تحصیل اپر مہمند میں چیئرمین کی نشست کے لیے 50 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے مولانا تاج ولی 7 ہزار 987 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے امیر اللہ جنیدی 3 ہزار 957 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

2 ہزار سے زائد امیدوار بلا مقابلہ منتخب
خیال رہے کہ 19 دسمبر کو صوبہ خیبر پختونخواہ کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 1 کروڑ 26 لاکھ 68 ہزار 862 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

جن اضلاع میں بلدیاتی انتخاب ہوئے ان میں پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، خیبر، مہمند، مردان، صوابی، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت، ڈی اسمعٰیل خان، ٹانک، ہری پور، بونیر اور باجوڑ شامل ہیں۔

ان اضلاع میں مرد ووٹرز کی تعداد 70 لاکھ 15 ہزار 767 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 56 لاکھ 53 ہزار 95 ہے۔

66 میئر اور تحصیل چیئرمین کی نشستوں کے لیے 689 امیدواروں نے پنجہ آزمائی کی، عمومی نشستوں پر 19 ہزار 285 اور خواتین کی نشستوں پر 3 ہزار 870 امیدوار مدمقابل رہے۔

کسانوں کی نشستوں پر 7 ہزار، نوجوانوں کی نشستوں پر 6 ہزار 11 اور اقلیتی نشستوں پر 293 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پورے صوبے میں 2 ہزار 32 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply