• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں ہونیوالے 31 اہم فیصلے: اعلامیہ جاری

او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس میں ہونیوالے 31 اہم فیصلے: اعلامیہ جاری

اسلام آباد: افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔اجلاس خصوصی طور پر افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے طلب کیا گیا، ا

اعلامیہ کے مطابق افغان عوام کی مدد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ایک ٹرسٹ فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے خصوصی اکاؤنٹ اسلامی ترقیاتی بینک میں کھولا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق پر امن، مستحکم، متحد اور خود مختار افغانستان کے لیے افغان عوام سے اظہار یکجتہی کی جائے اور انہیں ہر قسم کی انسانی امداد دی جائے

اجلاس کے شرکا نے افغانستان پر اقوام متحدہ اور او آئی سی چارٹر کے تحت انسانی حقوق کی پاسداری اور عملدرآمد کے لیے زور دیا اور کہا کہ افغانستان میں جنم لیتے انسانی بحران پر اقوام متحدہ کے اداروں کی رپورٹس کا جائزہ لیا جائے اور اقوام متحدہ کے اداروں پر او آئی سی کے تعاون سے افغانستان میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے پر زوردیا گی۔ا

اجلاس میں عالمی برادری سے افغانستان کے شہریوں اور افغان پناہ گزینوں کو پناہ دینے والا ممالک کی فوری امداد کا مطالبہ جبکہ شرکاء نے اتفاق کیا کہ عالمی برادری، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل سے مطالبہ کہ عالمی پابندیاں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہییں

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ افغانستان سے عالمی برادری کا مسلسل رابطہ رکھنے کا مطالبہ کیا جائے تاکہ افغان عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے

او آئی سی اعلامیہ کے مطابق اس بات کو تسلیم کیا جائے گا کہ افغانستان کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے قانونی بینکنگ سیکٹر تک آسان رسائی پر توجہ دی جائے گی۔ جبکہ اجلاس میں منجمد اثاثوں کی بحالی کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے لیے ایک انسانی ٹرسٹ فنڈ قائم کیا جائے گا جو اسلامی ترقیاتی بینک کے ماتحت ہو گا جبکہ اجلاس میں اسلامی ترقیاتی بینک سے درخواست کی گئی کہ وہ سال 2022 کی پہلی سہہ ماہی تک انسانی ٹرسٹ فنڈ کو فعال کرنے کو یقینی بنائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ رکن ممالک، اسلامی مالیاتی اداروں، عطیہ دہندگان اور دیگر بین الاقوامی شراکت دار افغانستان کے لیے ہیومینٹیرین ٹرسٹ فنڈ کے ساتھ ساتھ افغانستان کو انسانی امداد فراہم کرنے کے وعدوں کا اعلان کریں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply