• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لاہور میں دھند کے ڈیرے،ائیر پورٹ بند، فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور میں دھند کے ڈیرے،ائیر پورٹ بند، فلائٹ آپریشن متاثر

لاہور اور گردونواح میں دھند اور اسموگ کے باعث فلائٹ آپریش بری طرح سے متاثر ہو گیا، لاہور ایئرپورٹ پروازوں کیلئے 14 گھنٹوں سے بندہے۔

لاہورایئرپورٹ کے اطراف شدید دھند کے باعث حدنگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ لاہور ایئرپورٹ کو دھند کے باعث رات 8 بجے بند کیا گیا تھا ۔دھند کے باعث لاہور سے جانیوالی اور آنیوالی 5 پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 17 کے اوقات کارتبدیل کیے گئے۔

لاہور سے گلگت جانےوالی پرواز پی کے609 اور گلگت سے آنےو الی پرواز پی کے 610 کو منسوخ کردیاگیا۔ شارجہ سے آنیوالی پرواز پی کے 186 اورکراچی جانے والی پرواز پی کے 303 کو بھی منسوخ کردیاگیا۔

شارجہ جانیوالی پرواز پی اے 412 ،ابوظہبی جانیوالی پرواز پی اے 430 کی روانگی میں تاخیر کردی گئی ۔ قطرایئر لائنز پرواز کیو آر 621 ،ٹورنٹو اور استنبول اور لندن جانیوالی پروازوں کو بھی ری شیڈول کیا گیا ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انتظامیہ کے مطابق ایئرلائنز انتظامیہ نے فلائٹس کی منسوخی اور تاخیر سے متعلق مسافروں کو پیشگی اطلاع کردی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply