• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

سعودی عرب میں تبلیغی جماعت کے بعد سید ابوالاعلیٰ مودودی کی کتابوں پر بھی پابندی

جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی سمیت دیگر کئی مصنفین کی کتابیں سعودی حکومت نے لائبریریوں سے ہٹانے کی ہدایت کر دی ہے

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اس ضمن میں تعلیمی اداروں کو نوٹس جاری کئے ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ اخوان المسلمون کے بانی حسن البناء، جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالااعلیٰ مودودی، مصری عالم دین یوسف القرضاوی سمیت دیگر کئی مصنفین کی 80 کتابیں لائبریریوں سے ہٹائی جائیں ، خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم کی جانب سے یہ ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ادارے اپنی لائبریریوں سے یہ کتابیں ہٹا کر دو ہفتوں کے اندر رپورٹ جمع کروائیں،

جن کتابوں کو لائبریریوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے ان میں حسن البناء کی “اللہ فی العقیدہ اسلامیہ”، “الوصایا العشر”، یوسف القرضاوی کی “الحلال والحرام”، “شبہات حول الاسلام” اور “مستقبل ہذا الدین” اور سید قطب کی “معالم فی الطریق” بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے بانی رہنما سید ابوالاعلیٰ مودودی ،مصطفیٰ السباعی، انور الجندی، حسن الترابی سمیت دیگر کئی مصنفین ہیں جن کی کتابیں لائبریریوں سے ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے

Advertisements
julia rana solicitors london

قبل ازیں سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ،تبلیغی جماعت پر پابندی کے حوالہ سے دارالعلوم دیو بند نے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی نے سعودی حکومت کی جانب سے تبلیغی جماعت پر پابندی عائد کیے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جماعت کے بانی مولانا الیاس شیخ الہند مولانا محمود حسن کے شاگردوں میں سے تھے انہوں نے تبلیغی جماعت قائم کی جس کے تحت اکابر کی مخلصانہ جدو جہد دینی و عملی اعتبار سے مفید رہی ہے۔جزوی اختلافات کے باوجود جماعت اپنے مشن پر کام کر رہی ہے کم و بیش تمام عالم اسلام میں اس کا کام پھیلا ہوا ہے اس سے وابستہ افراد اور جماعت کے مجموعی مزاج پر شرک و بدعت اور دہشت گردی کا الزام قطعی بے منی اور بے بنیاد ہے دارالعلوم دیوبند اس کی مذمت کرتا ہے اور سعودی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور تبلیغی جماعت کے خلاف اس قسم کی مہم سے اجتناب کرے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply