بیجنگ سرمائی اولمپکس کے شاندار لمحات۔۔زبیر بشیر

بیجنگ سرمائی اولمپکس  کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ سرمائی اولمپکس اور پیرالمپکس مقابلوں کو ناظرین و سامعین تک پہنچانے کے لئے چائنا میڈیا گروپ نے ایک خصوصی اولمپک چینل کا آغاز کیا ہے۔ اس چینل نے اپنے آغاز ہی سے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ سی ایم جی کے تحت شروع کئے گئے سی سی ٹی وی اولمپک چینل اور اس کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو 25 اکتوبر 2021 کو شروع کیا گیا۔ فی الحال  اس چینل کو ملک بھر کے 31 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور میونسپلٹیوں میں شروع کیا گیا ہے، جس میں تقریباً 300 ملین IPTV صارفین اور 146 ملین کیبل نیٹ ورک صارفین ہیں۔
چائنا میڈیا گروپ کی طرف سے تیار کردہ خصوصی پروگرام ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘سی ایم جی کے اولمپک چینل پر باضابطہ طور پر لانچ کیا گیا۔ ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘ایک ثقافتی پروگرام ہے جو اولمپک ثقافت اور روح کو فنکارانہ نقطہ نظر سے پیش کرے گا۔

اس پروگرام میں فنونِ لطیفہ، ثقافت اور کھیلوں کے مستند ماہرین اور ریسرچ اسکالرز کو مدعو کیا جائیگا تاکہ سامعین کے سامنے “طاقت اور خوبصورتی” کے اولمپک ثقافتی اور فلسفیانہ مفہوم کو ظاہر کیا جا سکے۔

سی ایم جی کے ڈائریکٹر جنرل شن ہائی شونگ نے پروگرام کی افتتاحی تقریب سے اپنی تقریر میں اس بات پر زور دیا کہ اولمپک چینل چین میں کھیلوں کی کہانیاں سنائے گا، چینی سپورٹس کے جذبے کو اجاگر کرے گا ، کھیلوں کے بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مضبوط کرے گا اور چین اور دنیا کے دیگر ممالک کے لوگوں کے درمیان تبادلے کو فروغ دے گا۔ ’’اولمپکس اِن آرٹ‘‘اولمپک روح کے مفہوم کی وسیع پیمانے پر تشہیر کرے گا اور اولمپک تحریک اور ثقافت کو بھرپور طریقے سے فروغ دے گا۔

بیجنگ سرمائی اولمپکس کھیلوں کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ بیجنگ سرمائی اولمپکس کی آرگنائزنگ کمیٹی اکتیس دسمبر تک بیجنگ، یان چھینگ اور چانگ جیاکھو میں قائم مقابلوں کے 8 مقامات پر 10 بین الاقوامی مقابلوں، 3 بین الاقوامی تربیتی ہفتوں اور 2 گھریلو ٹیسٹنگ مقابلوں کا اہتمام کرے گی۔ مذکورہ تمام سرگرمیاں بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے “شیڈول کے مطابق محفوظ اور ہموار ” انعقاد کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کریں گی۔

2 دسمبر کو اقوام متحدہ کی 76ویں جنرل اسمبلی نے چین اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کی تیار کردہ “بیجنگ ونٹر اولمپک ٹروس ریزولوشن” کی متفقہ طور پر منظور ی دی، جس کی تجویز 173 رکن ممالک نے مشترکہ طور پر دی تھی۔ قرارداد میں تمام فریقین سے بین الاقوامی تنازعات کو پُرامن اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی اپیل کی گئی ہے اور تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیجنگ سرمائی اولمپکس 2022 کے آغاز سے 7 روز قبل اور بیجنگ پیرا اولمپک سرمائی گیمز کے اختتام کے سات روز بعد تک اس قرارداد کی پابندی کریں۔ قرارداد میں بیجنگ سرمائی اولمپکس اور پیرا اولمپکس کے وژن “خالص برف، پرجوش مقابلہ” پر زور دیا گیا ہے جس کا مقصد اولمپکس کے ذریعے نوجوانوں کے خوابوں کو روشن کرنا، سرمائی کھیلوں کو لوگوں میں مقبول بنانا، سماجی ترقی کو فروغ دینا، اور ہم آہنگ، پرامن اور بہتر دنیا کی تعمیر کرنا ہے۔

قرارداد میں خاص طور پر موجودہ وبائی اثرات سے نمٹنے کے لیے عالمی صلاحیت کی تعمیر میں کھیلوں کے کردار کو تسلیم کرنے کی تجویز دی گئی ہے، اور اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ بیجنگ سرمائی اولمپکس انسانی اتحاد، پائیداری اور بین الاقوامی تعاون کی قیمتی قدر کو ظاہر کرنے کا ایک موقع ہوگا۔یہ قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی ہے اور اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی اکثریت نے اسے پیش کیا ہے۔ یہ بیجنگ سرمائی اولمپکس اور بین الاقوامی اولمپک گیمز کے لیے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی حمایت کی عکاس ہے۔ اس سے بین الاقوامی برادری کی جانب سے وبا ء پر قابو پانے، امن پر عمل درآمد اور روشن مستقبل کی جانب گامزن رہنے کے مضبوط عزم کی بھی عکاسی ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

دنیا بھر سے اس چینل کی تحسین کی جارہی ہے۔ انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر تھامس باخ نے چائنا میڈیا گروپ کے صدر اور چیف ایڈیٹر شن ہائی شونگ کے نام ایک خط لکھا اور سی سی ٹی وی اولمپک چینل کی شاندار کامیابی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سی ایم جی کی اولمپک جذبے کو پھیلانے اور فروغ دینے کی کوششیں لائق تحسین ہیں انہوں نے ان کوششوں پر سی ایم جی کا شکریہ ادا کیا۔تھامس باخ نے اپنے خط میں کہا کہ انہیں یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ چائنا میڈیا گروپ کے سی سی ٹی وی اولمپک چینل کو چینی ناظرین کی جانب سے بڑے پیمانے پر توجہ ملی ہے اور اس چینل نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔

Facebook Comments

Zubair Bashir
چوہدری محمد زبیر بشیر(سینئر پروڈیوسر ریڈیو پاکستان) مصنف ریڈیو پاکستان لاہور میں سینئر پروڈیوسر ہیں۔ ان دنوں ڈیپوٹیشن پر بیجنگ میں چائنا میڈیا گروپ کی اردو سروس سے وابستہ ہیں۔ اسے قبل ڈوئچے ویلے بون جرمنی کی اردو سروس سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ چین میں اپنے قیام کے دوران رپورٹنگ کے شعبے میں سن 2019 اور سن 2020 میں دو ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply