• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پربالی ووڈ سلطان سلمان خان کی سندھ کے ثقافتی لباس سندھی ٹوپی اور اجرک پہننے کی ماضی کی تصاویر اور ویڈیوزسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں-

پاکستان کے سماجی کارکن اشتیاق بیگ نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز شئیر کی ہیں ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سماجی کارکن سلمان خان کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ پیش کرتے ہوئے انہیں یہ پہنارہے ہیں ان ویڈیو اور تصاویر کے بارے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ تقریباً 10 سال قبل پرانی ہیں، تاہم سندھی ثقافتی دن کے موقع پر ایک مرتبہ پھر یہ وائرل ہورہی ہیں جنہیں سوشل میڈیا صارفین بھی خوب پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر صوبے کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء سندھی ثقافت کو اُجاگر کرنے کے لیے سندھی ٹوپی اور اجرک پہنے شرکت کر رہے ہیںہر سال دسمبر کے پہلے اتوار کو منائے جانے والے سندھی یوم ثقافت کو سندھ کے باسی عید کے تہوار کی طرح مناتے ہیں مختلف تقریبات میں عوام سندھی ثقافتی ٹیبلوز پیش کر کے یا علاقائی گیتوں پر والہانہ رقص کر کے اپنی ثقافت سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

اس موقع پر سندھ کے باسیوں کا کہنا ہے کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد سندھ کی ثقافت کو دنیا بھر میں اُجاگر کر کے اس بات کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ محبت اور امن کی سر زمین ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply