سیالکوٹ سانحہ:ہر صورت انصاف ہوگا ،عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افسوسناک واقعے میں انصاف ہر صورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا۔

ویر اعلیٰ پنجاب کا کہناہے کہ سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے۔ ذمہ دار عناصر انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔

اس ضمن میں انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔درندگی کامظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بیان میں کہا ہے کہ اسلام امن کا دین ہے جس میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب سیالکوٹ واقعے کا مقدمہ900 فیکٹری ملازمین کے خلاف درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے میں دہشتگری، تشدد اور قتل کی دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply