• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • منشیات کیس:وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے بڑا انکشاف

منشیات کیس:وزیراعلیٰ ممتا بینرجی کا شاہ رخ کے بیٹے کی گرفتاری کے حوالے سے بڑا انکشاف

بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے شاہ رخ خان کی بیٹے کی منشیات کیس میں گرفتاری کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے-

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے حال ہی بیان میں کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہےممتا بینرجی نے یہ بیان ممبئی میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایک عوامی پلیٹ فارم پر دیتے ہوئے کہا میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔

مہیش بھٹ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ لبرلز کیسے دائیں بازو سے محفوظ رہ سکتے ہیں کے جواب میں ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہم صرف یہ کہہ سکتے ہیں کہ ممتا بینرجی نے یہ بیان حال ہی میں شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے کروز شپ ڈرگز کیس کے حوالے سے دیا ہے اس کیس میں آریان خان کو ڈرگز رکھنے کے الزام میں این سی بی نے گرفتار کیا تھا اور لگ بھگ ایک ماہ تک جیل میں رہنے کے بعد آریان کو عدالت سے ضمانت ملی تھی اس دوران شاہ رخ خان کا نام کئی بار سامنے آیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کوکچھ عرصہ قبل منشیات کیس میں کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ ممتا بینر جی اور بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے درمیان رشتہ بہت مضبوط ہے شاہ رخ، ممتابینرجی کو اپنی بہن مانتے ہیں اور انہیں ’’دیدی‘‘ یعنی ’’بہن‘‘ کہتے ہیں جب کہ ممتابینرجی بھی کنگ خان کو اپنا بھائی مانتی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply