بھارت کی طاقتور ترین خاتون ہوں ،کنگنا کا دعویٰ

مسلمانوں اور پاکستان کے خلاف زہر اگلنے والی کنگنا رناوت سے خود ان کے ملک کے عوام بھی بیزار ہیں،یہاں تک کہ بھارت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کا مطالبہ کرنے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے-

اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ تو متنازع ٹوئٹس کرنے کی وجہ سے پہلے ہی بند ہے اب ان کے دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بھی سینسر کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ہم آہنگی بنائے رکھنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کنگنا رناوت کی سوشل میڈیا پوسٹس کو سینسر کرنے کی ضرورت ہے۔ بھارت کی ایک نیوز ایجنسی نے کنگنا رناوت کے خلاف دائر کی جانے والی اس درخواست کی تصدیق کی ہے۔

تاہم ایسا لگتا ہے کنگنا رناوت کو اس سب سے کوئی فرق نہیں پڑتا انہوں نے بھارتی خبرساں ایجنسی کی خبرکا سکرین شاٹ انسٹاگرام سٹوری میں شئیر کرتے ہوئے اس درخواست پر طنز کیا خود کو بھارت کی طاقتور خاتون قرار دیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ چند روز قبل کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سکھ برادری کے لیے توہین آمیز زبان استعمال کرتے ہوئے کسانوں کے احتجاج کو ’’خالصتانی تحریک‘‘ اور سکھ برادری کو ’’خالصتانی دہشت گرد‘‘ کہا تھا۔ کنگنا کے اس بیان پر سکھ برادری شدید مشتعل ہے اور انہیں اس بیان کی وضاحت دینے کے لیے 6 دسمبر کو کمیٹی کے سامنے طلب کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply