سیالکوٹ فیکٹری: جھگڑا صفائی کا تھا

آج سیالکوٹ کی ایک فیکٹری راجکو میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن نیشنل مینیجر پار تھا سری ودھانا کو قتل کر دیا۔ مقتول پہ الزام لگایا گیا کہ اس نے درود کی بیحرمتی کی ہے۔ مقتول کو سڑکوں پہ گھسیٹتے ہوئے سخت تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور قتل کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی گئی۔
مکالمہ ذرائع کے مطابق اس سب کی بنیادی وجہ ہال کی صفائی نہ ہونا بنی۔ مقتول مینیجر نے سپروائزر جاوید نامی کو جھاڑ پلائی کیونکہ ہال گندا تھا اور صفائی کرنے کو کہا۔ کچھ دیر بعد جب ہال صاف نہ ہوا تو مینیجر نے پھر سپروائزر کو ڈانٹا۔ عینی شاہد کے مطابق اس نے مینیجر کو کوئی گستاخی کرتے ہوئے نہیں دیکھا لیکن اسی اثنا میں مذکورہ مینیجر نے لوگوں کو اکٹھا کرنا شروع کر دیا کہ مینیجر نے بیحرمتی کی ہے اور درود والا کاغذ پھاڑ کر پھینک دیا ہے۔ اسکے بعد سپروائزر کے مسلسل اکسانے پر مشتعل ہجوم نے مینیجر پہ حملہ لر دیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔
مکالمہ واقعہ کی مزید تفصیلات کے حصول کی کوشش کر رہا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں