امریکی صدر کا اہم اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ میں بھی کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے کیسز سامنے آ گئے جس کی نیویارک گورنر کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے۔

اومی کرون کے کیسز سامنے آنے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ 10 کروڑ امریکی شہریوں کو بوسٹر شاٹس لگائے جائیں گے۔

اومی کرون کے کیسز سامنے آنے اور موسم سرما کی شدت کے پیش نظر امریکہ نے فضائی سفر سے متعلق قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے کے آغاز سے ہر مسافر کو روانگی سے 24 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ کرانا ہو گا اور اس کی منفی رپورٹ دکھانے پر ہی اُسے امریکہ سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ گذشتہ روز جنوبی افریقہ سے لاس اینجلس کا سفر کرنے والے شخص میں اومیکرون وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply