بھارتی ہرن بھارت سے لاہور پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق ڈسٹرک آفیسر وائلڈ لائف تنویر جنجوعہ نے ٹیم کے ہمراہ ہرن کو بحفاظت تحویل میں لے لیا ہے، جس کے بعد سامبر ہرن کو سفاری پارک لاہور میں منتقل کر دیا گیا۔
ہرن واہگہ کے راستے پاکستان کی حدود میں داخل ہوا تھا۔
تین سال قبل ایک لنگور سرحد پار کرکے بھارت سے پاکستانی علاقے تھرپارکر پہنچ گیا تھا۔ انتظامیہ کے مطابق بھارت سے بغیر دعوت آنے والے خصوصی مہمان نے ننگرپارکر کے گاؤں دناگام میں ٹھکانہ بنا لیاہے۔
خیال رہے کہ پاک اور بھارت کے درمیان طویل سرحد پر جانوروں کے دوسرے ملک میں جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی کبوتر بھارتی علاقے میں چلاگیا تھا جسے بھارتی میڈیا نے پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں