سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا ٹویٹر ہیک

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اکاونٹ ہیک ہونے کی تصدیق کر دی ، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے سوشل میڈیا پر آنے والے پیغامات عملے نے نہیں کیے  معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے سوشل میڈیا اکونٹ سے عملے کو تین ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کی شکایت کی گئی تھی، سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بیان جاری کیا گیا  جس میں کہا گیا کہ مہنگائی نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں، ہم کب تک ایسے کام کرتے رہیں گے گزشتہ 3 ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ہمارے بچوں کو فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے اسکول سے باہر نکال دیا گیا ہے۔ حکومت کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کا اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے، دفتر خارجہ کی طر ف سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply