• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رُخ کرلیا،سردی میں اضافہ

سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رُخ کرلیا،سردی میں اضافہ

کراچی میں بھی سائبیرن ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں موسم سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سائبیریا سے آنے والی ہوائیں کراچی میں داخل ہوچکی ہیں جس کے باعث موسم رات کے وقت بھی ٹھنڈا رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ تاحال مغربی ہواؤں کے سسٹم نے پاکستان کو متاثر نہیں کیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے شمالی علاقوں میں 4 سے 6 دسمبر کے درمیان ہلکی بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply