فی یونٹ بجلی4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 4 روپے75پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

بجلی فی یونٹ 4 روپے 75 پیسے مہنگی ہوگی یا نہیں؟ نیپرا فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پرآج سماعت کرے گی سنٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں ڈیزل سے 25 روپے 22 پیسے فی یونٹ اورفرنس آئل سے 22 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔ پانی سے بجلی کی پیداوار 23.26 فیصد اور کوئلے سے 16.69فیصد رہی فرنس آئل سے 10.88 اور ڈیزل سے پیداوار0.51 فیصد رہی گزشتہ ماہ گیس سے 9.67 اور ایل این جی سے 23.96 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

درخواست کی منظوری کی صورت میں صارفین پر 60 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

واضح رہے کہ اسی ماہ میں ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا تھا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سےجاری نوٹی فیکیشن کےمطابق اضافہ ستمبرکی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے جو نومبر2021 کے بلوں میں وصول کیا جائے گا اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پرنہیں ہوگا،تاہم دیگر صارفین پر حالیہ اضافے سے30ارب روپےکااضافی بوجھ پڑے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

گزشتہ ہفتے مشیرخزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا کہنا تھا کہ چند ماہ بعد بجلی کی قیمت بڑھانا پڑ سکتی ہے کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں کمی آئی ہے، جومستقل بنیادوں پر200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں صرف ان کیلئے ٹیرف نہیں بڑھایا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply