• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کووڈ انیس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں‌ پھیلنے لگی:ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌

کووڈ انیس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں‌ پھیلنے لگی:ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌

لاہور:کووڈ انیس کی نئی قسم اومی کرون دنیا بھر میں‌ پھیلنے لگی:ہرطرف خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں‌ ،اطلاعات کے مطابق کووڈ انیس کی نئی قسم اومی کرون جرمنی، اٹلی اور برطانیہ پہنچے کے بعد اب دنیا کے دیگر کئی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے۔

جرمنی کے وزارت صحت کے حکام کے مطابق جنوبی جرمنی کی ریاست باویریا میں نئےکورونا وائرس کے دو کیسز اور ایک مشتبہ کیس ملک کے مغرب میں پایا گیا ہے۔سب سے پہلے جنوبی افریقہ سے واپس آنے والے ایک شخص میں اومی کرون کی علامات کی تشخیص ہوئی ہے۔

برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید نے کہا کہ برطانیہ میں اومی کرون وائرس کے دو تصدیق شدہ کیسز ہیں، ایک کیس چیلمسفورڈ اور ایک ناٹنگھم میں پایا گیا ہے۔ دونوں افراد حال ہی میں جنوبی افریقہ کے سفر سے واپس آئے تھے۔اٹلی کے نیشنل ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ نے بھی تصدیق کی ہے کہ موزمبیق سے میلان واپس آنے والے ایک شخص میں اومیکرون کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اس کے علاوہ چیک ریپبلک میں بھی نئے ویرینٹ کا ایک مشتبہ کیس رپورٹ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کووڈ انیس کی یہ نئی قسم پہلی مرتبہ جنوبی افریقہ میں دریافت ہوئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ قسم کورونا کی پہلے سے معلوم اقسام سے کہیں زیادہ خطرناک ہے اور یہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ابھی اس نئی قسم کے بارے میں مکمل سائنسی معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔امریکہ، برطانیہ، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ۔ کینیڈا، برازیل، پاکستان، جاپان اور ساوتھ کوریا سمیت کئی ممالک نے افریقی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ اور کئی ایونٹ بھی منسوخ کیے جا رہے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیاہے کہ جن ملکوں میں کوویڈ کی نئی قسم کے کیسز ملے ہیں ان میں جنوبی کوریا ، بوٹسوانا ،برطانیہ ،ہالینڈ،ہانگ کانگ اٹلی ،جرمنی بلجئیم ، اسرائیل ، ڈنمار، آسٹریلیا سمیت کی اور ملک بھی شامل ہیں‌’

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply