پاکستانی گلوکارہ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد

پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہو گئی ہیں۔

عروج آفتاب کو جاز اور صوفی گانوں میں عبور حاصل ہے، انہیں 64ویں گریمی ایوارڈز کی دو گیٹگریز “بہترین نئے فنکار” اور “بہترین عالمی میوزک پرفارمنس” کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

تقریب 31 جنوری کو ہوگی۔ عروج کی نامزدگی پر حدیقہ کیانی نے انہیں مبارک دیتے ہوئے کہا  کہ ان کا گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونا پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

جبکہ پاکستانی اسٹار علی ظفر نے بھی ٹوئیٹ میں پاکستان نژاد گلوکارہ کو سراہتے ہوئے ان کی قابلیت کا اعتراف کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

 

37 سالہ پاکستانی عروج آفتاب نے لاہور سے اپنی موسیقی کا آغاز کیا،اس کے بعد امریکہ کے برکلے کالج آف میوزک سے تعلیم حاصل کی اور اب تک ان کی تین سولو البم آ چکی ہیں۔

عروج نے بھی گریمی کے لیے اپنی نامزدگی کی خبر پر  حیرت اور خوشیکا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply