افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی کمپنی اور طالبان حکومت کے درمیان چرس سے دوائیاں بنانے کا معاہدے ہوا ہے، تاہم کمپنی نے اس سے لا علمی کا اظہار کیا ہے۔
اس معاہدے کی خبر افغان میڈیا کی جانب سے دی گئی، جس کے بعد کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق سی فام نامی کمپنی نے معاہدے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ ان کا افغان حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حکمران طالبان نے آسٹریلوی کمپنی سی فارم کے ساتھ ایک معاہدے پر دست خط کیے ہیں۔ جس کے تحت کمپنی افغانستان میں بھنگ کا پروسیسنگ مرکزقائم کرنا چاہتی ہے۔
افغانستان کے نائب وزیرمنشیات کے مطابق کمپنی کے نمائندے سے میں اس منصوبے کے لیے 45 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا گیا ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں