پاکستان میں پہلا زمینوں کے تصدیقی مرکز کا قیام

اسلام آباد: پاکستان میں پہلے زمینوں کے تصدیقی مرکز کا قیام کر دیا گیا۔

ڈپٹی کشمیر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ بہت سی اسکیمیں ہیں جو کہا جاتا ہے اسلام آباد میں ہیں لیکن وہاں موجود نہیں ہیں اور بہت سی منظور شدہ سوسائٹیز بھی دھوکہ دہی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلا پراپرٹی ویری فکیشن سینٹر (زمینوں کا تصدیقی مرکز) کا قیام کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ لینے والا معلومات چیک کر سکتا ہے۔

حمزہ شفقات نے کہا کہ تمام ڈیٹا سی ڈی اے سے لے کر ہم نے اپنے سسٹم میں منتقل کر دیا ہے۔ شہری فارم بھر کر معلومات لیں گے تو ڈی سی آفس میسج بھیج دے گا اور 24 گھنٹے میں پراپرٹی کی تفصیلات کے حوالے سے معلومات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی سسٹم کو اسلام آباد کے لیے لانچ کیا گیا ہے اور آئندہ ہفتے کے آخر تک پورٹل پوری دنیا کے لیے اوپن ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں غیر قانونی سوسائٹیز اور پراجيکٹس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ غیر قانونی سوسائٹی کے اشتہار پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ کچھ سوسائٹیز انٹرنیٹ پر اشتہار لگاتی ہیں اور اسلام آباد کی غیر قانونی سوسائٹیز کو نوٹسز بھی جاری کیے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply