ڈائٹ بہتر بنانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ کی تمام کرکٹرز کو حلال گوشت کھانے کی ہدایت کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔
سوشل میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں کے لیے کھانے کا مینو جاری کیا ہے۔ ڈائٹ پلان میں دن بھر کا ناشتہ، دوپہر کا کھانا، چائے کے وقت کے ناشتے کے ساتھ ساتھ رات کا کھانا شامل تھا۔
تاہم سور اور گائے کا گوشت اس مینو سے غائب تھا۔ وائرل ہوئے ںوٹیفیکشن میں حلال گوشت کے استعمال کا بھی ذکر ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے اس خبر کی تردید کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ بورڈ کی طرف سے ایسا کوئی سرکلر جاری نہیں کیا گیا ہے۔ سبزی خور یا نان ویجیٹیرین کھانا، حلال یا غیر حلال گوشت مکمل طور پر کھلاڑی کی اپنی مرضی اور خواہش ہے۔
اس سلسلے میں بورڈ نے کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں۔
یاد رہے بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں بدترین شکست کے بعد اب نیوزی لینڈ سے کھیلنے جا رہی ہے، بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 نومبر سے کانپور میں شروع ہوگا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 3 دسمبر سے شروع ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں