موسم(سو لفظوں کی کہانی)۔۔۔مدثر ظفر

میں بچپن میں ہر موسم انجوائے کرتا تھا ، بچے ایسا ہی کرتے ہیں۔۔

Advertisements
julia rana solicitors

فکر معاش سے بیگانہ ، آزد منش ، ہر حال میں تفریح طبع کر لیتے ہیں۔
میں نے لاہوری بچے سے پوچھا ، تمھیں کون سا موسم پسند ہے ؟
سردی کا ۔
کیوں ۔؟
کیوں کہ گرمی نہیں لگتی ، طرح طرح کے خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں ۔
تمھیں کون سا موسم پسند ہے۔؟
میں نے وزیرستان کے ایک بچے سے پوچھا ۔
بادلوں والا ۔ موسم کوئی بھی ہو بس آسمان پر بادل ہوں ۔
کیوں بادلوں میں کیا خاص بات ہوتی ہے ۔؟
کیوں کہ آسمان پر بادل ہوں تو ڈرون نہیں اڑتا ۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply