جھوٹ

”کل نیپا چورنگی میں پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔
تمام سڑکیں زیرآب ہوگئیں۔
میری موٹر بائک بھی اسی پانی سے خراب ہوئی۔“
میں نے واٹر بورڈ والوں کو کال کر کے شکایت درج کرائی۔
”ہم نے اپنا عملہ بھیج دیا ہے۔“
آفیسر نے شکایت درج کرتے ہوئے کہا۔
”دو دن گزر گئے مگر نلکوں میں پانی نہیں آرہا۔
میں نے پھر شکایت درج کرائی۔ “
”لائن کی مرمت جاری ہے۔“
آفیسر نے معذرت کرتے ہوئے کہا۔
مجھے مجبورا پانی کا ٹینکر منگوانا پڑا۔
”یہ پانی کہاں سے بھر کر لائے ہو؟“
میں نے ٹینکر والے سے پوچھا۔
”واٹر بورڈ والوں سے۔“

Facebook Comments

شاہد شاہ
سو لفظی کہانیاں اور مکالمہ لکھاری

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply