• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

بھارت کا 19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان

بھارت نے بالآخر19نومبر سے کرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کر دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

بھارت میں سکھوں کی تمام تنظیموں نے بھی کرتار پور راہداری کھولنے کے لیے مودی حکومت پر دباؤ ڈالا تھا جس کے بعد بھارتی حکومت نے راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

باباگرو نانک کی 552 ویں سالگرہ پر بھارتی سکھوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولی جا رہی ہے ۔بھارت نے کورونا کو بنیاد بنا کر 16 مارچ 2020 کو کرتار پور راہداری بند کردی تھی۔

بابا گرونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات 17سے 26 نومبر تک جاری رہیں گی۔ بھارت، امریکا، برطانیہ، افغانستان، کینیڈا سمیت دنیا بھر سے یاتری شریک ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

افغانستان سے طورخم بارڈر کے ذریعے یاتری پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ بھارت سے یاتری کل واہگہ بارڈر کے راستے آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply