• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آریان کے مستقبل سے متعلق نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

آریان کے مستقبل سے متعلق نجومی کی حیران کن پیشگوئیاں

بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے مستقبل کے بارے میں بھارت کی معروف نجومی جانوی گور نے حیران کن پیشگوئیاں کی ہیں کہا کہ 2021 ان کے تشکیل نو کا سال ہے-

آریان خان منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد حال ہی میں تین ہفتے جیل میں گزار کر آئے ہیں۔ جیل میں گزارا گیا پورا عرصہ ان کے لیے نہایت مشکل تھا آریان خان کے اوپر جیل میں گزارے گئے دنوں کے بہت ہی منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ابھی تک ان کی ذہنی کیفیت سنبھل نہیں سکی آریان خان کو جیل سے رہا ہوئے کئی روز گزر چکے ہیں لیکن وہ ابھی تک صدمے میں ہیں۔ آریان خان جب سے جیل سے باہر آئے ہیں وہ زیادہ تر وقت اپنے کمرے میں ہی گزارتے ہیں بالکل چپ چاپ اور خاموش سے ہوگئے ہیں۔

آریان خان گزشتہ روز 12 نومبر کو 24 برس کے ہوگئے خان فیملی نے اپنے بڑے بیٹے کی سالگرہ حال ہی میں ہوئے واقعات کی وجہ سے نہایت خاموشی سے منائی بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بھارت کی معروف ٹیرو کارڈ ریڈر جانوی گور نے آریان خان کی زندگی اور مستقبل کے حوالے سے کئی حیران کن باتیں بتائی ہیں۔

انہوں نے بتایا آریان خان1997 میں چائینز علم نجوم کے مطابق آکس سال میں پیدا ہوئے اور 2021 بھی ایک آکس سال ہے یہ تبدیلی کا سال ہے اور آریان کی زندگی کی تشکیل نو کا وقت ہے۔

جانوی گور نے بتایا آریان کی زندگی میں توازن 2025 میں آئے گا اور آنے والے 4 برس آریان کی زندگی کے ایسے سال ہوں گے جن میں وہ خود کو تلاش کریں گے یہ ان کے آگہی کے سال ہوں گے۔ آریان کی روح نجات کی تلاش میں ہے۔

ٹیرو کارڈ ریڈرنے کہا آریان خان ایک بہت ہی اچھے گھرانے میں پیدا ہوئے، زندگی نے یقینی طور پر اس تمام عرصے میں انہیں تھوڑا سا پریشان رکھا ہے لیکن آکس سال انہیں حقائق کو جانچنے اور اپنی زندگی کے مقصد کا ادراک کرنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا۔

جانوی گور نے آریان کو اپنے سماجی روابط مختصر رکھنے کا مشورہ دیا اور کہا آریان بالی ووڈ اور ہالی ووڈ دونوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے لیکن انہیں بڑی کامیابی ایک انسان دوست کے طور پر بطور آرٹسٹ فن کوفروغ دینے سے ملے گی۔ اس کے علاوہ وہ موسیقی میں بھی قسمت آزمائیں گے۔ جانوی گور نے کہا آریان کو اپنی صحت کو پہلی ترجیح دینی چاہئے۔ جم ، یوگا اور رقص یہ سب ان کے لیے بطور تھراپی کام کریں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

معروف نجومی نے آریان کے مستقبل کے بارے میں کہا کہ وہ بیرون ملک منتقل ہوجائیں گے اور وہیں اپنے خاندان کی پرورش کریں گے۔ ٹیرو کارڈ ریڈر نے بلیوں کو آریان خان کی خوش بختی کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آریان کو بلیوں کو اپنے ارد گرد رکھنا چاہئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply