• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، تین اہلکاروں کے ہلاکت تصدیق

بلوچستان: پاکستانی فورسز پر حملہ، تین اہلکاروں کے ہلاکت تصدیق

راولپنڈی: بلوچستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے تین فوجی اہلکار شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ جہاں بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمد رمضان اور لانس نائیک لیاقت اقبال شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہے اور بلوچستان میں امن و استحکام اور ترقی کا عمل متاثر ہونے نہیں دیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آئی ایس پی آر کے مطابق ایک اور واقعہ میں سڑک کنارے نصب ڈیوائس پھٹنے سے سپاہی انعام اللہ شہید ہو گئے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply