• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برائن لارا کی سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی

برائن لارا کی سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کر دی۔

برائن لارا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میری پیش گوئی پاکستان کی جیت ہے۔

ان کا مزید  کہنا ہے کہ  آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے او ان کی  لائن اپ اتنی مضبوط ہے کہ وہ کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں لیکن پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ  میں زبردست صلاحیت انہیں فائنل میں پہنچا سکتی ہے۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ  میں  برائن لارا نے نیوزی لینڈ کی جیت کی پیش گوئی کی تھی جو سچ ثابت ہوئی۔

یاد رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں  نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو5وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل جیتنے والی ٹیم 14 نومبر کو ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈ سے مد مقابل  ہو گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply