سابق امریکی صدر ٹرمپ اہم مقدمہ ہار گئے

سابق امریکی صدر ٹرمپ فائلوں کی حوالگی کے خلاف مقدمہ ہار گئے.

امریکا کی ایک وفاقی عدالت نے کیپیٹل ہل پر حملے کی کارروائی سے متعلق دستاویزات کی فائلز کی حوالگی کی منظوری دے دی ہے۔ ٹرمپ کے حامیوں نے رواں برس جنوری میں کیپیٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا۔

ایک عدالتی دستاویز سے اشارہ ملتا ہے کہ مذکورہ فائلز کانگریس کی انکوائری کی پارلیمانی کمیٹی کو پیش کی جا سکتی ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نے ان دستاویزات کے اجراء کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔

تاہم ایک وفاقی عدالت نے ان کے مقدمے کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے ان فائلز کی کانگریس کی پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کی راہ ہموار کر دی ہے۔

گزشتہ نومبر میں امریکی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیموکریٹ لیڈر جو بائیڈن کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جسے ٹرمپ نے اب تک قبول نہیں کیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈونلڈ ٹرمپ کے وکلا اب اس عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں تاکہ کیپیٹل ہل حملے سے متعلق اہم دستاویزات کی حوالگی کو روکا جا سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply