نائیجر: اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک

نائیجر کے علاقے میں اسکول میں آگ لگنے سے 26 بچے ہلاک ہو گئے ہیں، ہلاک بچوں کی عمریں 5 سے 6 سال کے درمیان ہیں۔

آگ لگنے سے 13 بچے زخمی ہیں جبکہ 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مقامی گورنر نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی نائجر میں کم از کم 26 اسکول کے بچے اس وقت ہلاک ہوگئے جب ان کے کلاس روم جو بھوسے اور لکڑی سے بنے ہوئے تھے میں آگ کی لپیٹ میں آگئے۔

نائیجر جو دنیا کے غریب ترین ممالک میں سے ایک ہے، انہوں نے بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ہزاروں کلاس رومز بھووسوں اور لکٹری سے ہی اپنی مدد آپ تعمیر کیے ہیں۔

آتش زدگی کے واقعات پہلے بھی رپورٹ ہو چکے ہیں، لیکن بچوں کی اتنی بڑی تعداد میں اموات پہلی بار ہوئی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مقامی ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بچوں کو بھوسوں کی کلاسز میں پڑھانا زیادہ خطرناک ہے، اس سے اچھا انہیں کھلی فضا میں درخت کے نیچے ہی پڑھا لیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply