• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چیف جسٹس

سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، چیف جسٹس

کرک: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے کہا ہے کہ آئین پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

جسٹس گلزار احمد نے یہ بات کرک کی تحصیل بانڈہ ٹیری میں ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت اور ہندوؤں کے مذہبی پیشوا پرم ہنس مہاراج کی سمادھی کے افتتاح کے موقع پر کہی۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے مندر میں منعقد ہونے والی دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقدس جگہ کو نقصان پہنچانے کا کسی کو اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ سپریم کورٹ تمام اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔

اس موقع پر پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین رمیش کمار نے کہا کہ ریاست کی ذمہ داری اگر کسی کو سیکھنی ہے تو سپریم کورٹ آف پاکستان سے سیکھے۔

Advertisements
julia rana solicitors

رمیش کمار نے کہا کہ جس طرح یہاں سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذمہ داری نبھائی ہے اس کی دنیا میں کوئی دوسری مثال نہیں ملتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply