• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، ایک ہفتے میں 100 وارداتیں

اسلام آباد: جرائم کی شرح میں اضافہ، ایک ہفتے میں 100 وارداتیں

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے، ایک ہفتے کے دوران شہر میں قتل کی 4 وارداتیں ہوئیں جبکہ 10 افراد زخمی ہوئے۔

کرائم ڈیٹا کے مطابق ایک ہفتے کے دوران شہر میں سنگین جرائم کی 100 وارداتیں ہوئیں۔

اس عرصے میں لڑائی جھگڑے کے 12واقعات میں 3 خواتین سمیت 18افراد زخمی ہوئے، جبکہ 12موٹرسائیکلیں اور 15گاڑیاں چھینی گئیں۔

چوری کے 14 واقعات رپورٹ ہوئے، جن میں مویشی چوری کا بھی واقعہ شامل ہے۔ بینک کی کیشن وین سے 3 کروڑ روپے چھیننے کی واردات سمیت ڈکیتی کی 8 وارداتیں ہوئیں۔

خواتین کے اغواء کے 5واقعات رپورٹ ہوئے ، موبائل اسنیچنگ کی 12وارداتیں سامنے آئیں جبکہ زنا اور بدفعلی کے 4واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

جی الیون میٹرو سٹیشن کے واش روم سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ حساس ادارے کے ریٹائرڈ افسر کے جی الیون میں واقع گھرمیں بھی ڈکیتی کی واردات بھی ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply