تبلیغ اور ہم۔۔رزاق لغاری

اسلام کی تبلیغ اور صبح سے رات تک پانچ مرتبہ نماز کا بلاوہ کیوں اپنا اثر ضائع کر چکا ہے؟ اس کی سادی  سی وجہ ہے ،وہ یہ کہ اسلام سب سے پہلا اور آخری بہترین دین تھا ،جو آج اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور کھو رہا ہے ۔اس کی وجہ کوئی اسلام کا نقص نہیں اس کی وجہ ناقص مسلمان ہیں

اگر آج آپ جاپان جائیں ان کو تبلیغ کریں کہ آپ غلط راستے پر ہیں آپ اسلام   قبول کر لیں، آپ یہ یہ فلاں اچھے کام کریں گے یعنی راستے سے پتھر ہٹائیں گے، کسی بھولے کو اس کا راستہ بتا دیں گے، وعدہ خلافی نہیں کریں گے، ایماندار ہوں  گے،اعلیٰ   اخلاق پر ہونگے، امانتدار ہونگے، محنت کریں گے وغیرہ وغیرہ تو آپ کو ثواب ہوگا اور آپ جنت کے راستے پر ہو ں گے، تو کیا یہ باتیں کوئی فرق ڈال سکتی  ہیں کہ وہ اسلام کو قبول کرلیں ؟قطعی نہیں ۔۔

کیوں کہ وہ  لوگ   تو پہلے سے ہی یہ سب  کر رہے ہیں، وہ آپ کی  اس لاجک کو انڈر اسٹینڈ نہیں کر پائیں گے کیوں کہ رسول اللہ ﷺ نے جو تبلیغ زبان اور کردار سے کی تھی وہ معاشرہ پستی میں گرا ہوا تھا ،وہاں یہ باتیں معنیٰ رکھتی تھیں آج اس کا الٹ ہے ایک دھوکے باز ، ملاوٹ کرنے والا ، دوسروں کا راستہ بند کرنے والا ،  دوسرے کو اپنے سے کمتر سمجھنے والا ،کاہل سست ،  جسکا کام ہی وعدہ خلافی رہ گیا ہو ،  جسے انتظار رہے کہ کوئی امانت ملے اسے کھا جاؤں ،یہ سب کچھ کرنے والا ،ایک  پہلے سے اچھے انسان اشرف المخلوقات سے کہہ  رہا ہے کہ جس منہج پر میں ہوں اس کو تسلیم کرلیں، آپ جنت میں داخل ہو جائیں گے ،تو کیا آپ کی عقل میں کوئی بات بیٹھتی ہے ؟یعنی اس کو آسان کرنے کے لیے یوں سمجھ لیجیے کہ ایک پاکستانی ایک جاپانی کو کہہ  رہا ہے کہ آپ پاکستان آجائیں اور پاکستانی شہریت اپنا لیں اس سے آپ کو  بہت فائدہ ہوگا کیوں کہ پاکستان جاپان سے ہر حال میں ہر نسبت سے مذکورہ بالا چیزوں میں اچھا ملک ہے، تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ایک جاپانی بنا سوچے سمجھے آپ کی اس دعوت کو تسلیم کر لے گا ؟

میرے خیال میں کسی بھی کسی بھی قیمت پر نہیں، کیوں کہ یہ ہم بھی جانتے ہیں اور یہ وہ بھی جانتے ہیں کہ کون کہاں کھڑا ہے لیکن اگر آج پاکستان کے کسی کونے میں سے ایک جاپانی کسی کو  یہ پیشکش کرے کہ آپ آئیں ہم اپنے ملک کی نیشنلٹی ویزے آپ کو فراہم  کرتے ہیں تو آپ کیا سمجھتے ہیں کہ اس دعوت کا کیا رزلٹ ہوگا ؟مجھے ڈر ہے کہ کہیں پورا پاکستان خالی نہ ہوجائے۔

دعوتی کام وہاں پُر اثر ہوگا جہاں آپ سے نیچے کے اخلاق اور کردار والے لوگ ہوں جہاں آپ اپنی ذات کو بنیاد بنا کر پیش کریں ،جسے دیکھ کے وہ مجبور ہو جائے اور آپ کی دعوت کو رد نہ کر سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors

کیا کہیں آپ کی نظر میں ایسے لوگ بستے ہیں کہ خاص طور پر مسلمان اور عام طور پر ہم، جو ہم سے نچلے درجے پر ہوں۔ آپ کے جواب کا انتظار رہے گا!

Facebook Comments

رزاق لغاری
ایک عام انسان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply