• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم: وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

ٹی ایل پی پر عائد پابندی ختم: وزارت داخلہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر عائد پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی تھی۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری پر منظوری لی گئی۔

وفاقی وزارت داخلہ نے کابینہ کی منظوری کے بعد ٹی ایل پی پر لگائی گئی پابندی ہٹا دی جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تحریک ٹی ایل پی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے اس ضمن میں الیکشن کمیشن، گورنر سٹیٹ بنک، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور چاروں صوبوں کے ہوم سیکرٹریز کو بھی نوٹیفکیشن کی کاپیاں بھیجوا دی ہیں۔

وفاقی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندی ہٹائے جانے کے بعد ٹی ایل پی اب سیاسی کردار ادا کر سکے گی جب کہ جماعت کے سیز اکاونٹس بھی بحال ہونے کا امکان ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے ٹی ایل پی کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد وفاقی حکومت کو پابندی ہٹانے کی سمری بھیجوائی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply