• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت: اسپتال کے آئی سی یو میں آگے لگنے سے 10 مریض ہلاک

بھارت: اسپتال کے آئی سی یو میں آگے لگنے سے 10 مریض ہلاک

بھارتی شہر احمد نگر کے سول اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک جب کہ 6 شدید زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آئی سی یو وارڈ میں 25 سے زائد کورونا کے مریض داخل تھے۔

احمد نگر کے ضلع کلکٹر راجندر بھوسلے نے 10 کوویڈ-19 مریضوں کی موت کی تصدیق کی ہے۔

احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ شنکر میسال نے بتایا کہ آگ ہفتے کی صبح گیارہ بجے کے قریب لگی تھی۔

دوسری جانب ریاستی حکومت نے اسپتال میں آگ لگنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان کیا اور واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ حکام کو حکم دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کریں اور ایک ہفتے کے اندر رپورٹ پیش کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply