نوجوانوں کی ہر طرح کی مدد کے لیے تیارہیں ،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کی ہر طرح سے مدد کیلئے تیار ہے، انہیں روزگار اور کاروبار کی فراہمی کے مزید مواقع فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے آج کامیاب جوان پروگرام کے سربراہ عثمان ڈار نے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ وزیراعظم کے سامنے پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب جوان پروگرام کی کارکردگی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام میں شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے پر خوشی ہے، 2 سالہ محنت کے نتائج سامنے آنا شروع ہو چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ منصوبے میں شامل پارٹنر بینک رقم کی تقسیم کا عمل مزید تیز کریں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے مشیر خزانہ سے کہا ہے کہ نوجوانوں کیلئے پہلے سے زائد فنڈز مختص کریں۔

ملاقات میں سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ سسٹم مضبوط ہو چکا ہے، توجہ منصوبے میں مزید تیزی لانے پر ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت میرٹ اور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply