چین کی شہریوں کو اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنےکی ہدایت

چین کی حکومت نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ضروری سامان ذخیرہ کرلیں۔

وزارت تجارت کی طرف سے جاری نوٹس میں اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ تاہم اس سال چین میں شدید بارشوں سے فصلوں کو نقصان پہنچا اور کورونا لاک ڈاؤن کے سبب سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔

وزارت نے مقامی حکام سے سپلائی چین کو آسانی سے چلانے اور قیمتیں مستحکم رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چین کے اخبار دی اکنامک ڈیلی نے اپنے قارئین سے نہ گھبرانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے مشورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ اگر آپ کے علاقے میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا جائے تو گھر والے تیار ہیں۔

اخبار نے کہا کہ یہ نوٹس غیر معمولی نہیں لیکن یہ اس وقت سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے اور حالیہ کوویڈ کیسز کی وجہ سے آیا ہے۔

چین میں موسم سرما کے قریب آتے ہی کھانے کی قیمتیں روایتی طور پر بڑھ جاتی ہیں، لیکن حالیہ ہفتوں میں شدید موسم کی وجہ سے بھی سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

چین دنیا میں خوراک کی مصنوعات کا سب سے بڑا درآمد کنندہ ہے اور اس کے اہم سپلائرز میں امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ چین میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سخت لاک ڈاؤن ہے۔ چین میں پیر کے روز کورونا وائرس کے 92 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، اور شنگھائی ڈزنی لینڈ کو کم از کم دو دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply