جی ٹی روڈ کلئیر کر دی گئی، علی محمد خان

وزیرمملکت علی محمد خان نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ جی ٹی روڈ کلئیر کر دی گئی ہے۔ کالعدم ٹی ایل پی کا دھرنا جی ٹی روڈ سے کھلے گراؤنڈ میں منتقل ہوگیا ہے۔

دریائے جہلم پر چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ بنا دیا گیا تاہم سیکیورٹی کی بھاری نفری تاحال تعینات ہے۔

سرائےعالمگیرمیں کھودی گئی خندق بھر دی گئی ہے۔ گجرات، وزیر آباد، جہلم سمیت کئی شہروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔

موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز ابھی تک بند، راولپنڈی میں مری روڈ سے بھی کنٹینر ہٹا دئیے گئے، فیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے، اسلام آباد میں میٹرو سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے ہیں۔ مری روڈ پر لگےکنٹینرزہٹا دیئےگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ صدرسے فیض آباد تک ٹریفک بحال ہے۔

دریاے جہلم کے تینوں پلوں سے پولیس نفری کم کر دی گئی ہے۔ کنٹینرزاور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ رکاوٹوں کو ہٹا نے کا سلسلہ جاری ہے۔

سرائے عالمگیر میں ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔ انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

معاہدے کی نگرانی کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور انجینر حفیظ اللہ قلبی بھی اس کا حصہ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply