پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا ، اصغر افغان

افغان کرکٹر اصغر افغان نے بین الاقوامی کرکٹ سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی، کہا پاکستان سے ہارنے پر دل ٹوٹ گیا اس لیے استعفی دے دیا۔

اصغر خان کا کہنا تھا کہ کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان پاکستان سے ہونے والی شکست کا دکھ ہے جو مجھ سمیت پوری ٹیم نے محسوس کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ ہارنے پر مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوئی اور یہی وجہ ہے کہ میں نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ افغان کرکٹر کا کہنا تھا کہ یہ میرے لیے بہت مشکل فیصلہ ہے مگر اب نوجوانوں کو موقع دینا چاہتا ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے افغانستان کے بلے باز 33 سالہ اصغر افغان نے پاکستان سے ہارنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply