• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کالعدم تنظیم سےمذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کی اہم پریس کانفرنس آج

کالعدم تنظیم سےمذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کی اہم پریس کانفرنس آج

کالعدم تنظیم سےمذاکرات کیلئے قائم کی گئی حکومتی کمیٹی کےارکان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ذرائع کے مطابق کانفرنس میں اہم اعلانات متوقع ہیں۔ حکومت کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی میں وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی، اسپیکرقومی اسمبلی اسدقیصر اور علی محمد خان بھی شامل ہیں۔

اطلاعات ہیں کہ پریس کانفرنس میں اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرمملکت علی محمد خان اور مفتی منیب الرحمان عوام کو موجودہ صورتحال کے حوالے سےآگاہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز علما کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بارہ رکنی کمیٹی کاقیام عمل میں لایا گیا تھا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق علمائے کرام کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ علمائے کرام کا وفد، حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان پل کا کام کر سکے تو یہ قابل قدر ہوگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم اور علمائے کرام نے اتفاق کیا کہ ملک اس وقت تشدد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ شرکا نے مظاہرین کو تحمل کا مظاہرہ کرنے اور تشدد کا راستہ نہ اپنانے کی درخواست کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply