• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستان کی ٹاپ کلاس اداکارہ،میزبان اور ماڈل عفت عمر کا مکالمہ کو خصوصی انٹرویو

پاکستان کی ٹاپ کلاس اداکارہ،میزبان اور ماڈل عفت عمر کا مکالمہ کو خصوصی انٹرویو

پاکستان کی ٹاپ کلاس اداکارہ، ٹی وی میزبان اور ماڈل عفت عمر نے کہا ہے کہ حکومت ِ وقت لوگوں سے کئے گئے وعدے پورے نہ کرسکی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عفت عمر نے مکالمہ کے  نامہ نگار عقیل احمد کو ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان نے بائیس سال تک محنت کی لیکن ملک کے عوام جو توقعات کر رہے تھے کہ ان کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی،تو موجودہ حکومت وہ وعدے اور وہ باتیں پوری نہ کر سکی۔عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ میں تحریک انصاف کی ایک سرگرم رکن تھی،لیکن پھر تحریک انصاف سے اپنی راہیں  جدا کرلیں ۔

جب مکالمہ کے نامہ نگار نے اداکارہ سے یہ سوال کیاکہ آپ کے خیال میں اس ملک کوکس طرح بہتر طریقے سے چلایاجا سکتا ہے،؟ تو اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت ہی بہترین راستہ ہے ملک کے چلانے کیلئے، لیکن بدقسمتی سے موجودہ حکومت ابھی تک ملک کو چلانے میں کامیاب نہیں ہوئی ہے،مہنگائی دن بہ دن بڑھتی چلی جا رہی ہے اور عوام مہنگائی کے چکی میں پِس رہے ہیں۔

مکالمہ کے نامہ نگار نے درجہ حرارت کو نیچے لانے کیلئے اداکارہ سے پوچھاکہ ماڈلنگ کا آغاز کتنی عمر سے  کیا؟، اس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ سولہ سال کی عمر میں ماڈلنگ کے شعبے میں قدم رکھا اور اداکاری کا آغاز اکیس سال کی عمر سے کیا اور پہلا ڈرامہ ننگے پاوں تھا۔پنجاب یونیورسٹی سے فائن آرٹس میں ماسٹرکی ڈگری حاصل کی۔

موجودہ نصاب تعلیم کے بارے میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں بالکل موجودہ نصاب تعلیم سے مطمئن نہیں ہوں۔جب نامہ نگار نے اداکارہ سے یہ سوال کیا کہ آپ نے کسی پاکستانی فلم میں کام کیا ہے؟، تو اس پر ماڈل اور اداکارہ عفت عمر کا کہنا تھا کہ ہاں میں نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “میں لندن نہیں جاؤں گی” میں کام کیا ہے جس پر مجھے افسوس ہے، جب نامہ نگار نے اداکارہ سے پوچھا کہ افسوس کس بات کا، تو اس پر اداکارہ کاکہنا تھا کہ یہ فلم خلیل الرحمان قمر نے لکھی تھی اور اس کے ساتھ اختلاف اس بات پر ہے کہ “میرا جسم میری مرضی” کاجو نعرہ لگا تھا تو موصوف نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔

پاکستانی ڈارموں کے حوالے سے اداکارہ نے مکالمہ کو بتایا کہ ہمارے کچھ ڈرامے بہتر ہیں، ہندوستانی ڈرامے بھی بہتر ہیں لیکن جو بہتر ہیں وہ واقعی بہتر ہیں۔ہندوستاتی فلم آفر ہونے سے متعلق اداکارہ نے نامہ نگار کو بتایا کہ ابھی تک کوئی آفر موصول نہیں ہوئی ہے۔ادب اور شاعری کے حوالے سے اداکارہ کہنا تھا کہ فیض احمد فیض پسندیدہ شاعر ہے۔پاکستانی اداکارہ صبا حمیداور ہندوستانی اداکارہ ریکھامیری سب سے پسندیدہ اداکاراؤں میں سے ہیں۔پاکستانی فلموں سے متعلق عفت عمر کا کہنا تھا کہ پاکستانی فلمیں صرف اور صرف شادی سے متعلق ہوتی ہیں، ان میں کوئی تعمیری سوچ اور میسج نہیں ہو تا اور نہ کوئی انقلابی خیالات ہوتے ہیں،بلکہ بس شادی  کے مسائل  ہوتے ہیں، پاکستانی سینما کے آڈینس کو ایجوکیٹ کرنیکی ضرورت ہے اور یہ  وقت لے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عفت کامزیدکہنا تھا کہ ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کی ضرورت ہے، دنیا دن بدن بدل رہی ہے تاکہ ہماراملک بھی دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی  صف میں شامل ہو سکے، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے بلکہ اس ٹیلنٹ کو پالش کرنے کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply