• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر امین اقبال کا مکالمہ کو خصوصی انٹرویو

پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر امین اقبال کا مکالمہ کو خصوصی انٹرویو

پاکستانی ڈرامہ ڈائریکٹر امین اقبال اپنے کام اور صلاحیتوں کی وجہ سے مانے اور جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے اب تک جیو ٹی وی، اے پلس، اے آر وائی اور متعدد ٹی وی چینلز کیلئے ڈرامے بنائے ہیں،حال ہی میں ان کا ایک ڈرامہ سیریل ہم ٹی وی پر “عشق لا” کے نام سے چل رہا ہے۔ امین اقبال ایک بہترین ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین اور انتہائی نفیس انسان ہیں ۔ ان کی شخصیت غرور اور تکبّر سے پاک ہے۔ اور وہ صرف اور صرف محنت اور سخت کام پر یقین رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ زندگی میں کو ئی شارٹ کٹس نہیں ہیں ۔

امین اقبال بطور ڈرامہ ڈائریکٹر پاکستانی ڈراموں میں ایک منفرد حیثیت رکھتے ہیں۔مکالمہ کے نامہ نگار عقیل احمد سے بات چیت کرتے ہوئے ڈرامہ ڈائریکٹر امین اقبال کاکہنا تھا کہ مجھے بچپن سے لکھنے کا شوق تھا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ میری امی جان کتابیں پڑھاکرتی تھیں ، تو میں نے بھی کتابیں پڑھنا اور لکھنا شروع کیں ۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے والد ایک دن ان کو فلم دکھانے کیلئے سینما لے گئے تھے۔ ڈرامہ ڈائر یکٹر نے نامہ نگار کو بتایا کہ تیرہ سال کی عمر میں انہوں باقاعدہ کہانیاں تحریر کرنا شروع کردی تھیں۔

سوال:کیا آپ کے خیال میں زندگی میں شارکٹس لینا چاہئیں ۔؟
بے شک زندگی میں شارکٹس ہوتے ہیں، لیکن ان کا انحصار ایک انسان پر ہے کہ وہ کو نسا راستہ اپنا تا  ہے،مشکل اور طویل یا آسان راستہ جسے شارٹ کٹ کہا جا تا ہے۔لیکن ہم جیسے لوگ جن کو اپنی زندگیاں عزیز ہو تی ہیں تو وہ شارٹ کٹس نہیں لیتے بلکہ محنت کی وجہ سے مقام بناتے ہیں۔

سوال:کیا آپ کے خیال میں ہمارے معاشرے میں کچھ خامیاں ہیں؟
بالکل  جناب ہر ایک معاشرے کی کچھ خوبیاں اور خامیاں ہو تی ہیں، لیکن    بطور پاکستانی ہمیں میرٹ اور ناانصافی کا سامنا ہے۔لیکن مجھے امید ہے کہ کچھ تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جیسا کہ چٹان سے ڈائمنڈ بنتے ہیں تو یہ وقت لے گا ٹھیک ہونے میں ،لیکن یہ ٹھیک ہو جائے گا۔

سوال:کیا آپ کے خیال میں پاکستانی ڈراموں نے وقت کے ساتھ ترقی کر لی ہے؟
میرے خیال میں پاکستانی ڈراموں نے وقت گزرنے کے ساتھ بہت زیادہ ترقی کر لی ہے، کوئی دوسرے ملک نے اتنی زیادہ ترقی نہیں کی ہے جس طرح پاکستانی ڈراموں نے کی ہے۔

سوال:آپ کا پسندیدہ رائٹر کون ہے؟
میرے بہت سے پسندیدہ رائٹر ہیں جن کو میں پسند کرتا ہوں، لیکن میرے خیال میں رائٹرز کو خاص طور پر ٹرینڈ  ہونا چاہیے۔ اگر ہم اپنا مقابلہ بین الاقوامی سطح پر کرنا چاہیں تو ہمیں اپنی  ویڈیوز کو مزید بہتر بنانا ہو گا جو ڈائریکٹرکا  وہ کمال دکھا سکیں  جو ایک رائٹر لکھتا  ہے۔

سوال:آپ ہمیشہ اپنے ڈراموں کے کرداراور ڈائیلاگ پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟
کردار اور ڈائیلاگ ایک شخص کو پیش کرتا ہے کہ اگر آپ کے ڈرامے کا کرداراور ڈائیلاگ مضبوط ہوں گے تو لوگ پسند کریں گے، بصورت دیگر آپ کا ڈرامہ فلاپ   ہو جائے گا۔میں ہمیشہ یہ کوشش کرتا ہوں کہ ڈرامے کا کردار اور ڈائیلاگ اسٹرانگ ہوں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سوال:کیا آپ کے خیال میں پاکستانی فلموں اور سنیما میں بہتری آئی ہے؟
بالکل،ہماری فلمیں اور سینما ترقی کی راہ پر گامزن تھے،کہ عالمی وباء کی وجہ سے سب کچھ بند ہو گیا۔ہمیں مستقل بہتری کی ضرورت ہے تاکہ فلموں میں مزید نکھار لایا  جاسکے۔ہمیں خاص طور پر اپنے کانٹنٹ پر کام کرنا چاہیے تاکہ بین الاقوامی سطح پر اسے  مقابلے کیلئے پیش کیا جا سکے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply