• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کے وارنٹ گرفتاری جاری

سیشن کورٹ لاہور نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔

نجی کمپنی نے معاون خصوصی شہبازگل کیخلاف دعویٰ دائرکررکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج حسنین اظہر شاہ نے آج دعوے پر سماعت کی۔

وارنٹ گرفتاری شہبازگل کی کیس میں عدم پیشی کی وجہ سے جاری کیے گئے۔

سیشن کورٹ لاہور نے معاون خصوصی کو یکم نومبرکوذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ شہبازگل 30 ہزارروپےکے ضمانتی مچلکےجمع کرائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

شہباز گل کیخلاف درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کمپنی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے جس سے کمپنی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply