• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کالعدم تنظیم کا احتجاج، مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہ جانے دینے کا فیصلہ

کالعدم تنظیم کا احتجاج، مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہ جانے دینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا ہے کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، جبکہ سعودی عرب کی جانب سے مالی معاونت پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ شیخ رشید نے کابینہ کو کالعدم تنظیم کے ساتھ موجودہ ڈیڈ لاک سے آگاہ کیا، کابینہ کو معاملہ سے متعلق قانونی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ جانی و ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو رعایت نہیں دینی چاہیے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مظاہرین کو جہلم سے آگے کسی صورت نہیں آنے دیا جائے گا، مظاہرین کوروکنے کے لئے رینجرز کو بھی استعمال کیاجائے گا، مظاہرین کو روکنے کے لئے پشاور جی ٹی روڈ کو بھی بند کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply