• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • آبدوز کی معلومات لیک: بھارتی بحریہ کے کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

آبدوز کی معلومات لیک: بھارتی بحریہ کے کمانڈر سمیت 5 ملزمان گرفتار

نئی دہلی: بھارت کے سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی بحریہ کے حاضر سروس کمانڈر سمیت کل 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری ہندوستانی آبدوز سے متعلق اہم معلومات افشا کرنے کے الزام میں ہوئی ہے۔

بھارت کے مؤقر اخبار ٹائمز آف انڈیا سمیت دیگر جرائد کے مطابق چار گرفتار ملزمان میں سے دو بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ آفیسر ہیں جب کہ دو پرائیوٹ افراد ہیں۔ تمام گرفتار ملزمان جوڈیشل تحویل میں ہیں۔

بھارتی نیوی کی جانب سے اس ضمن میں حاضر سروس وائس ایڈمرل بھی تفتیش کرر ہے ہیں تاہم میڈیا رپورٹ کے مطابق تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس حوالے سے کوئی غیر ملکی خفیہ ایجنسی بھی ملوث ہے یا نہیں؟ واضح رہے کہ بھارتی نیوی کے کمانڈر کا عہدہ فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے مساوی ہوتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی مرکزی تفتیشی ایجنسی سی بی آئی کے حکام نے اس ضمن میں نہایت تیزی سے کارروائی کرتے ہوئے مک کے 19 مختلف شہروں میں تابڑ توڑ چھاپے مارے جس کے دوران اہم ترین دستاویزات، ثبوت اور شواہد کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

اس سنسنی خیز کارروائی کے متعلق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سی بی آئی کے ایک افسر کو چند ماہ قبل بھارتی بحریہ ہی سے تعلق رکھنے والے ایک آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر کیے بنا تحریری طور پر اطلاع دی تھی۔

سی بی آئی کے افسر کو تحریری طور پر بتایا گیا تھا کہ سیکیورٹی میں متعین آبدوزوں کی جدید سہولتوں کی بابت بعض افسران جن میں سابق آفسرز بھی شامل ہیں، پرائیوٹ افراد کے درمیان بیٹھ کر پیسوں کے لالچ میں تفصیلات بہم پہنچا رہے ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں کے ضمرے میں آتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سی بی آئی افسران کی جانب سے آئندہ دنوں کے دوران کی جانے والی تفتیش کے نتیجے میں مزید دیگر کئی ملازمین کی گرفتاری بھی عمل میں آسکتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply