• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی، یہ ملاقات آئی ایس آئی میں کمانڈ کی تبدیلی اور نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے انتخاب کے حوالے سے وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی۔

اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران نئے ڈی جی آئی ایس آئی کے چارج سنبھالنے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج حتمی مشاورت ہوئی۔

Advertisements
julia rana solicitors

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم آفس کو وزارت دفاع سے مختلف افسران کی فہرست موصول ہوئی، وزیراعظم نے تمام امیدواروں کے انٹرویو کیے۔ جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کے نام کی منظوری دی گئی۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق 20 نومبر 2021ء سے ہو گا۔ جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید 19 نومبر 2021ء تک بطور ڈی جی آئی ایس آئی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply