بیوی سے تنگ شخص نے جیل جانے کی درخواست دے دی

روم: اٹلی میں بیوی سے تنگ شخص پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور جیل جانے کی درخواست دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اٹلی میں منشیات کیس کے مجرم کو گھر میں نظر بندی کی سزا سنائی گئی تھی تاہم مذکورہ شخص بیوی سے تنگ ہو کر تھانے پہنچ گیا اور درخواست جمع کرا دی کہ اسے گھر کے بجائے جیل میں رکھا جائے کیونکہ گھر میں بیوی کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق منشیات کیس کا مجرم گھر سے بھاگ کر تھانے پہنچا اور اپنی باقی کی سزا جیل میں گزرنے کی درخواست کی۔ سزا یافتہ شخص کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنی بیوی کے ساتھ ’جبری ہم آہنگی‘ قائم نہیں رکھ سکتا اوراسی لیے گھر سے بھاگنے کو ترجیح دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر سے بھاگ کر تھانے آنے والا شخص گزشتہ کئی ماہ سے منشیات کے کیس میں سزا پانے کے بعد گھر میں نظر بند تھا اور اپنی بیوی اور خاندان کے ساتھ رہ رہا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ شخص کی رہائی میں کچھ سال باقی تھے لیکن اس نے بتایا کہ میری گھریلو زندگی جہنم بن چکی ہے اور میں اب گھر میں ںظر بند نہیں رہ سکتا۔

Advertisements
julia rana solicitors

پولیس نے مذکورہ شخص کو نظربندی کی خلاف ورزی کے کیس میں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے اسے جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply