• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یہ عالم شوق کا: موبائل فون خریدنے کے لیے بیوی فروخت کردی

یہ عالم شوق کا: موبائل فون خریدنے کے لیے بیوی فروخت کردی

نئی دہلی: یہ عالم شوق کا، کے مصداق موبائل فون خریدنے کے شوق میں مبتلا خاوند نے اپنی اہلیہ ہی فروخت کردی۔ اپنی نوعیت کے اس انوکھے واقعہ نے سب کو ششدر کردیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق افسوسناک اور شرمناک واقعہ بھارتی ریاست اڑیسہ میں پیش آیا ہے جہاں 17 سالہ خاوند نے اسمارٹ موبائل فون خریدنے کے لیے اپنی ایک ماہ کی دلہن 55 سالہ شخص کے ہاتھوں فروخت کردی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس  نے راجستھان کے ضلع باران میں چھاپہ مار کر ایک 26 سالہ خاتون کو بازیاب کرایا ہے جسے اس کے خاوند نے ایک ماہ قبل ادھیڑ عمر شخص کے ہاتھوں فروخت کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے والا جوڑا اگست میں راجستھان پہنچا تھا جہاں 17 سالہ خاوند نے اپنی ایک ماہ کی دلہن کو 55 سالہ شخص کے ہاتھوں ایک لاکھ 80 ہزار روپے میں فروخت کردیا تھا کیونکہ وہ اسمارٹ موبائل فون خریدنے کا متمنی تھا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق بیوی کو فروخت کرنے کے بعد خاوند نے ملنے والی رقم سے اچھا کھانا کھایا اور اسمارٹ موبائل فون بھی خریدا جب کہ گھر والوں سے کہا کہ اس کی بیوی اسے چھوڑ کر چلی گئی ہے لیکن لڑکی کے گھروالوں نے داماد کی بات کا اعتبار نہیں کیا اور پولیس میں مقدمہ درج کرادیا۔

پولیس نے اس حوالے سے جب تحقیقات کیں تو اسے ابتدا ہی میں معلوم ہو گیا کہ 17 سالہ خاوند غلط بیانی کررہا ہے جس کے بعد اس نے تفتیش شروع کی اور فروخت کی جانے والی دلہن بازیاب کرالی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو بازیاب کرانے کے لیے خاصی محنت اورجدوجہد کرنا پڑی ہے کیوں کہ مقامی افراد اس بات پر بضد تھے کہ چونکہ انہوں نے قیمت ادا کی ہے اس لیے وہ اسے گاؤں سے لے جانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply