وزیراعظم3روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ

وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ عمران خان ولی عہد محمد بن سلمان عبدالعزیز کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم گرین انیشیٹیو سمٹ کی لانچنگ تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ اور کابینہ کے دیگر ارکان کا وفد بھی عمران خان کے ہمراہ ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیراعظم ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ترقی پذیرممالک کو درپیش مسائل پر نقطہ نظر پیش کریں گے۔ عمران خان سعودی قیادت سے دو طرفہ بات چیت بھی کریں گے۔ وزیراعظم سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply